عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 21677
میں طالب علم ہوں، میں تین دن کے لیے جماعت میں گیاتھا۔ مجھے اپنے کیرئیر کے سلسلے میں ایک مسئلہ درپیش ہے۔ میری کوئی ملازمت نہیں ہے، اور نہ ہی ملازمت کرنے میں میری کوئی دلچسپی ہے، میں دین سیکھنا چاہتاہوں اور حافظ ہونا چاہتا ہوں۔ میرے ساتھ حالات یہ ہیں کہ میں کبھی پانچوں اوقات کی نماز پڑھتا ہوں اور کبھی قضا کرتا ہوں، اور اس پر پابندی سے عمل ہورہا ہے۔ میری داڑھی تھی ، میں نے اسے کٹوادی تھی ، لیکن پھر سے داڑھی رکھ رہا ہوں۔ میرے والدین چاہتے ہیں کہ میں ملازمت کروں یا مزید تعلیم حاصل کروں؟ مگر ان چیزوں میں میری دلچسپی بہت کم ہے بلکہ دنیاوی معاملات میں مجھے دلچسپی ہی نہیں ہے۔ میں بہت زیاد ہ پریشان ہوں حتی کہ صحیح سے مسئلہ نہیں لکھ پارہا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنی موت کے لیے اللہ سے دعامانگ سکتاہوں؟

جواب نمبر: 21677
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 643=489-5/1431
موت کے لیے دعا مانگنا جائز نہیں، عفو وعافیت کی دعا مانگیں، دینی اور دنیوی فرائض سے فرار اختیارکرنے کے خیالات شیطانی ہیں، آپ ان سے توبہ کریں نماز کی پابندی کریں جو پچھلی قضا ہوگئیں انھیں حساب کرکے ادا کرنے کی کوشش کریں، پچھلے دنوں داڑھی کٹوانے کا جو عمل حرام کیا اس سے سچی توبہ کریں اور آئندہ کے لیے نہ کاٹنے کا عزم کریں۔
(۲) جماعت کے مقامی معمولات میں شرکت کریں اور کچھ وقت فارغ کرکے باہر بھی جائیں، ان شاء اللہ ایمان ویقین میں پختگی پیدا ہوگی اور اعمال صالحہ کی توفیق ہوکر صحبت صالحین کے فوائد مرتب ہوں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند