• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 20923

    عنوان:

    جس مردے کو غسل دیا جائے اس کے پاخانہ کی جگہ اگر نجاست بہت زیادہ ہو تو کیا اس کو دیکھ کر اچھی طرح سے صاف کرسکتے ہیں کیوں کہ بنا دیکھے اس کی صفائی ممکن نہیں؟(۲) دوسری بات یہ کہ کیا مردے کو غسل دینے کے بعد غسل دینے والے کا غسل کرنا ضروری ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20923

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 576=106tb-4/1431

    براہِ راست ہاتھ لگانا اور دیکھنا ممنوع ہے اور دیکھے بغیر بھی صفائی ممکن ہے، لہٰذا دستانہ وغیرہ پہن کر صفائی کردی جائے۔

    (۲) ضروری نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند