عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 20847
والدہ صاحبہ کی وفات کے بعد ہم سب بھائی بہن ان کے ایصال وثواب کے لیے قرآن کریم اور سورہ یسن پڑھتے ہیں، کسی ایک کے گھر جمع ہو کر۔ ہمارے گھر میں زیادہ تر حافظ ہیں اور ہر ماہ میں ایک بار تو ہوہی جاتا ہے۔
والدہ صاحبہ کی وفات کے بعد ہم سب بھائی بہن ان کے ایصال وثواب کے لیے قرآن کریم اور سورہ یسن پڑھتے ہیں، کسی ایک کے گھر جمع ہو کر۔ ہمارے گھر میں زیادہ تر حافظ ہیں اور ہر ماہ میں ایک بار تو ہوہی جاتا ہے۔
جواب نمبر: 20847
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 514=438-4/1431
حدیث شریف میں آیا ہے بہترین اولاد وہ ہے جو اپنے ماں باپ کے مرنے کے بعد ماں باپ کے کام آئے۔ کام آنے کا یہی مطلب ہے کہ ان کے لیے کثرت سے ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت کرتی رہے۔ یہ ایصالِ ثواب کے لیے آپ جو قرآن کریم اور سورہٴ یٰسین وغیرہ پڑھتے ہیں، ہرماہ میں ایک ختم کرکے انھیں ایصال ثواب کردیتے ہیں یہ بہت ہی نیک اور خیرخواہی وہمدردی کا عمل ہے اور شرعاً درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند