• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 20455

    عنوان:

    (۱)میں نے ایسا سنا ہے کہ جب کسی کا انتقال ہوجاتا ہے تو انھیں دیکھ کر واپس سیدھے اپنے گھر کو ہی جانا چاہیے کسی کے بھی گھر نہیں جانا چاہیے، کیا یہ صحیح ہے، آپ مجھے سمجھائیں؟ (۲)میری ساس نے کہا کہ جمعہ کے دن صفائی نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ جالا صاف کرتے وقت مکڑی مرجائیں گیں اور جمعہ کے دن مکڑی کو نہیں مارنا چاہیے۔ کیا یہ سچ ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 20455

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 582=457-3/1431

    (۱) غلط سناہے، شرعی حکم ایسا نہیں ہے۔

    (۲) جھوٹ ہے، جمعہ کے دن تو صفائی ستھرائی شریعت مطہرہ کی نظر میں عین مطلوب ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند