• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 20414

    عنوان:

    خود کشی کرنا حرام ہے۔ اگر کسی جنگ یا اور موقع پر جہاں برے لوگ مستورات کی عصمت دری کریں (جیسا افغانستان میں ہوا) تو کیا عزت بچانے کے لیے مستورات خود کشی کریں یا کچھ اور حکم ہے؟

    سوال: خود کشی کرنا حرام ہے۔ اگر کسی جنگ یا اور موقع پر جہاں برے لوگ مستورات کی عصمت دری کریں (جیسا افغانستان میں ہوا) تو کیا عزت بچانے کے لیے مستورات خود کشی کریں یا کچھ اور حکم ہے؟

    جواب نمبر: 20414

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 704=559-5/1431

     

    ایسی صورت میں خودکشی کرنے کا حکم نہیں، البتہ عورت کو چاہیے کہ اپنی عزت بچانے کی ہرممکن کوشش کرے، اگر اس میں وہ ہلاک کردی جاتی ہے تو وہ شہید کہلائے گی، ذکر الزیلعي في آخر کتاب الإکراہ لو قال لہ: لتلقین نفسک في النار أو من الجبل أو لأقتلنک وکان الإلقاء بحیث لا ینجو منہ ولکن فیہ نوع خفة فلہ الخیار إن شاء فعل ذلک وإن شاء لم یفعل وصبر حتی یقتل عند أبي حنیفة لأنہ ابتلی ببلیتین فیختار ما ہو الأہون في زعمہ وعندہما یصبر ولا یفعل ذلک لأن مباشرة الفعل سعي في إہلاک نفسہ فیصبر تحامیًا عنہ (الأشباہ والنظائر: ۱/۲۶۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند