• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 19667

    عنوان:

    جنازہ جب حاضر ہو تو کیا وہ فرض عین ہوتاہے؟ حوالہ کے ساتھ جواب دیں۔

    سوال:

    جنازہ جب حاضر ہو تو کیا وہ فرض عین ہوتاہے؟ حوالہ کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 19667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):344=344-3/1431

     

    نماز جنازہ جمیع حاضرین پر فرض کفایہ ہے، ہاں اگر کوئی شخص حاضر نہ ہو صرف ایک آدمی ہو تو اس پر فرض عین ہے، کتب فقہ وفتاوی میں اسی طرح مصرح ہے: ?والصلاة علی الجنازة فرض علی الکفایة تسقط بأداء الواحد إلخ (مبسوط) الصلاة علیہ ککفنہ ودفنہ وتجہیزہ فرض کفایة مع عدم انفراد بالخطاب بہا ولو امرأة فلو انفرد واحد بأن لم یحضرہ إلا ہو تعین علیہ تکفینہ ودفنہ کما في الضیاء والشمني والبرہان? (طحطاوي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند