• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 19558

    عنوان:

    ایصال ثواب کیسے کریں؟

    سوال:

    حضرت مجھے بتائیے کہ اگر ہم کلمہ پاک پڑھ کر یا کوئی کار خیر کرکے اس کا ثواب کسی مردے یا زندہ کوپہنچائیں تو اس ثواب کی کیا صورت ہوگی یعنی ثواب اسے پہنچ جائے گا اور ثواب پہنچانے والے کو بھی ثواب ملے گا؟ یعنی پڑھنے کا الگ اور ایصال ثواب کا الگ ؟ یا اس کا سارا ثواب مرحوم کو پہنچ جاتا ہے؟ اور ایصال ثواب کرنے والے کو کچھ نہیں ملتا؟ نہ تو ایصال ثواب کا اورنہ ہی پڑھنے کا؟ کیوں کہ جو پڑھا وہ دوسرے کو ایصال کردیا اب اس کے پاس کیا بچا؟ رہنمائی فرماویں نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 19558

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 185=29tl-2/1431

     

    زندہ یا مردے کو ایصالِ ثواب کرنے کی یہ صورت ہوگی کہ آپ ذکر یا کوئی کارِ خیر کرکے یہ کہیں کہ [اے اللہ اس عمل کا ثواب فلاں مردے یا فلاں شخص کو پہنچادے] ایصالِ ثواب کرنے کی صورت میں ایصالِ ثواب کرنے والے کے اجر سے کمی نہیں کی جاتی بلکہ اس کو پڑھنے کا پورا ثواب ملتا ہے۔ [الأفضل لمن یتصدق نفلاً أن ینوي لجمیع الموٴمنین والموٴمنات لأنہا تصل إلیہم ولا ینقص من أجرہ شيء] (شامي: ۳/۱۵۱، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند