• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 19556

    عنوان:

    حضرت مجھے بتائیں کیا اہل قبر سلام سنتے ہیں اور جواب دیتے ہیں؟ کیا سلام کے علاوہ کچھ اور باتیں بھی سنتے ہیں؟ کیا مزار پر یہ کہنا کہ یا اہل قبور میرے لیے اللہ سے دعا کردے درست ہے؟

    سوال:

    حضرت مجھے بتائیں کیا اہل قبر سلام سنتے ہیں اور جواب دیتے ہیں؟ کیا سلام کے علاوہ کچھ اور باتیں بھی سنتے ہیں؟ کیا مزار پر یہ کہنا کہ یا اہل قبور میرے لیے اللہ سے دعا کردے درست ہے؟

    جواب نمبر: 19556

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 230=178-3/1431

    سماعِ موتی دورِ صحابہ سے ہی مختلف فیہ ہے اس لیے اب اس کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔

    (۲) میت سے اس طرح دعاء کی درخواست کرنا ثابت نہیں، میت کے ساتھ جو معاملہ شرعاً ثابت ہے، اس کی اجازت ہے، اپنی طرف سے اس میں اضافہ نہ کیا جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند