• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 18805

    عنوان:

    اگر کسی کافر کے ساتھ تعزیت کرنی ہو تو کیسے کریں؟

    سوال:

    کیا کسی کافر کی موت کی خبر سن کر انا للہ وانا إلیہ راجعون کہنا چاہیے۔ اگر نہیں تو پھر کیا کرنا چاہیے؟ اگر کسی کافر کے ساتھ تعزیت کرنی ہو تو کیسے کریں؟

    جواب نمبر: 18805

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 278=278-3/1431

     

    اسلم صورت یہ ہے کہ کچھ نہ پڑھے، خاموشی اختیار کرے اور اپنی آخرت کو یاد کرے، غیرمسلم کی تعزیت ان الفاظ میں کی جاسکتی ہے کہ اللہ تمھیں اس سے بہتر عطا فرمائے اور تمھیں خیر کی توفیق دے «جار یہودي أو مجوسي مات ابن لہ أو قریب ینبغي أن یعزیہ ویقول: أخلفک اللہ علیک خیرًا منہ وأصلحک وکان معناہ أصلحکم اللہ بالإسلام یعنی رزقک الإسلام ورزقک ولدًا مسلمًا»․ کفایة (شامي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند