• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 18348

    عنوان:

    جب کسی عورت کو قبر میں دفنایاجاتا ہے تو اس وقت پردہ کیسے کیا جائے (اوپر سے یا چاروں طرف سے)؟ (۲)قربانی کے جانور کو ذبح کرتے وقت جو خون کپڑے پر لگ جاتا ہے تو کیا کپڑا ناپاک ہوجاتا ہے؟ اگر نہیں، تو کون سا خون لگنے سے ناپاک ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 18348

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 7=7-1/1431

    (۱) عورت کے غیر محارم وہاں سے تھوڑی دیر کے لیے ہٹ جائیں، جب شوہر یا محارم حضرات عورت کو دفنانے سے فارغ ہوجائیں تو پھر لوگ آکر مٹی دیں، یہ بھی پردے کی صورت ہے، اوپر سے پردہ کی ضرورت نہیں، جس طرح غیرمحارم ہوں یا چاروں طرف سے چادر تان کر پردہ کرلینا کافی ہے۔

    (۲) جانور کا خون کپڑے میں جہاں لگ جائے اس کو دھنا پڑے گا، خون ناپاک ہوتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند