• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 179785

    عنوان:

    قادیانی کی قبر بنانا

    سوال:

    کیا کوئی مسلمان کسی قادیانی کی قبر بنا سکتا ہے ؟اور اگر کوئی شخص ایسا کرلے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 179785

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:16-32/sd=2/1442

     قادیانی اپنے کفریہ عقائد کی بناء پر کافر و مرتد ہیں ،ایک مسلمان کے لیے جس طرح زندگی میں قادیانی کے ساتھ کسی طرح کا تعلق رکھنا ناجائز ہے ، اسی طرح مرنے کے بعد بھی اس کے جنازے اور تجہیز و تکفین میں شرکت کرنا یا اس کی قبر بنانا وغیرہ ناجائز ہے ۔ ( مستفاد: احتساب قادیانیت: ۲۰۳/۱۳، ۲۰۴، فتاوی جات رد قادیانیت از حضرت مولانا مفتی محمد شفیع رحمة اللہ علیہ )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند