• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 177023

    عنوان: دفن کے بعد کب تک مٹی ڈال سکتے ہیں

    سوال: دفن کے بعد کب تک مٹی دے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 177023

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:665-572/SN=8/1441

    دفن کے بعد کب تک مٹی ڈال سکتے ہیں، اس کی صراحت بسیار تلاش کے بعد بھی نہیں مل سکی ، بس کتب فقہ میں یہ مذکور ہے کہ جس قدر مٹی قبر کھودتے وقت باہر نکالی گئی ہو،اسی قدر مٹی دفن کے بعد ڈال دی جائے ، مزید مٹی ڈال کر قبر کو زیادہ اونچی کرنا شرعا مکروہ ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند