• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 175462

    عنوان: میت كا رخ الٹا ركھ كر نماز جنازہ ادا كرلیں تو كیا حكم ہے؟

    سوال: حضرات مسئلہ یہ ہے کہ اگر میت کا رخ الٹا ہو جائے اور لوگ نماز ادا کرلے تو کیا نماز ہو جائے گی؟ رہبری فرمائیں نوازش ہو گی۔

    جواب نمبر: 175462

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:376-315/L=5/1441

    نمازِ جنازہ کے صحیح ہونے کے لیے میت کا سامنے ہونا ضروری ہے، اگر میت سامنے ہو تو نماز درست ہوجاتی ہے خواہ میت کا رخ الٹا ہو۔ ومن الشروط حضور المیت ووضعہ وکونہ أمام المصلي (الفتاوی الہندیة: ۱/۱۶۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند