• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 171050

    عنوان: کیا عورت کو اس کا شوہر غسل دے سکتا ہے؟

    سوال: کیا بیوی کے فوت ہونے کے بعد شوہر اسے غسل دے سکتا ہے ؟ شریعت اسلامی کیا کہتی ہے؟

    جواب نمبر: 171050

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:817-677/N=10/1440

     اگر بیوی کا انتقال ہوجائے تو شوہر اُسے نہ غسل دے سکتا ہے اور نہ چھوسکتا ہے ؛ البتہ دیکھ سکتا ہے۔ اور اگر شوہر کا انتقال ہوجائے تو بیوی چھو سکتی ہے اور غسل بھی دے سکتی ہے ۔ اور حضرت علینے حضرت فاطمہکو جو غسل دیا تھا، وہ اُن کی خصوصیت پر محمول ہے یا اِس وجہ سے حجت نہیں کہ بعض صحابہنے حضرت علیکے اِس عمل پر نکیر فرمائی تھی۔

    (ویمنع زوجھا من غسلھا ومسھا لا من النظر إلیھا علی الأصح) منیة، وقالت الأئمة الثلاثة: یجوز؛ لأن علیاً غسل فاطمة رضي اللہ عنھما، قلنا: ھذا محمول علی بقاء الزوجیة لقولہ علیہ الصلاة والسلام: ﴿کل سبب ونسب ینقطع بالموت إلا سببي ونسبي﴾ مع أن بعض الصحابة أنکر علیہ، شرح المجمع للعیني (وھي لا تمنع من ذلک) (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، ۳:۹۰، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، وانظر رد المحتار أیضاً۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند