• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 168750

    عنوان: نماز جنازہ وتدفین كو نماز جمعہ كی وجہ سے مؤخر كرنا؟

    سوال: اگر کسی شخص کا انتقال جمعہ کو ہو اور اس کی تدفین نماز جمعہ سے قبل ممکن ہو تو کیا جمعہ کی نماز تک میت کو روکے رکھنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 168750

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 676-602/H=06/1440

    ایسی صورت میں نماز جمعہ تک تدفین کو بلاوجہ موٴخر کرنا مکروہ ہے ۔ فلو جہز المیت صبیحة یوم الجمعة یکرہ تاخیر الصلوٰة علیہ لیصلی علیہ الجمع العظیم بعد صلوٰة الجمعة ولو خافوا فوت الجمعة بسبب دفنہ یوٴخر الدفن اھ (حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح: ۶۰۴، قدیمی) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند