• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 166238

    عنوان: اپنی زندگی میں قبر کیلئے جگہ مختص کرنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اپنے لئے قبر کیلئے جگہ مختص کرنا جائز ہے یانہیں؟ قبر کی حفاظت کیلئے اس پر کمرہ بنانا جائز ہے یا نہیں؟ قبر پر گنبد مزار بنانا جائز ہے یا نہیں؟ جواب جلد از جلد مرحمت فرما کر ممنون فرماویں۔

    جواب نمبر: 166238

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 181-151/M=2/1440

    (۱) موقوفہ قبرستان میں کسی شخص کا اپنی قبر کے لئے پہلے سے جگہ مختص کرلینا درست نہیں۔

    (۲) قبرستان کی حفاظت کے لئے اس کی چہار دیواری کراکے گیٹ میں تالے لگوا دینا کافی ہے باضابطہ وہاں کمرہ بنانا غرض واقف کے خلاف ہے۔

    (۳) قبر پر گنبد بنانا یا اس پر پختہ مزار بنانا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند