• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 165641

    عنوان: نماز جنازہ کے بعد کھانا کھلانا کیسا ہے؟

    سوال: کیا از روئے شرع نماز جنازہ کے بعد مہمانوں کو کھاناکھلانا بدعت ہے یا جائز ؟ براہ کرم، حدیث کے حوالے سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 165641

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 61-24/SN=2/1440

    دعوت خوشی کے موقع پر مشروع ہے، غمی کے موقع پر نہیں؛ اس لئے تجہیز و تکفین کے بعد اہل میت کی طرف سے حاضرین کے لئے کھانے کے انتظام کی رسم جو بعض علاقوں میں رائج ہے، جائز نہیں ہے، بدعت ہے، اس کا ترک ضروری ہے۔ ویکرہ اتخاذ الضیافة من الطعام من أہل المیت؛ لأنہ شرع فی السرور لا فی الشرور، وہی بدعة مستقبحة الخ (درمختار مع الشامی: ۳/۱۴۸، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند