• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 165399

    عنوان: قبر پر مٹی چڑھانا

    سوال: میرے والد کا انتقال ۱۱/ ستمبر ۲۰۱۷ء کو ہوا تھا، ہم لوگ برابر اُن کی قبر پر جاتے رہے۔ اِدھر بہت دنوں کے بعد جانا ہوا تو قبر کا نشان سمجھ نہیں آرہا ۔ اب ہم لوگوں کا کیا فرض بنتا ہے کہ قبر کے اوپر مٹی چڑھائیں یا پھر ایسی ہی رہنے دیں؟

    جواب نمبر: 165399

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 66-53/B=2/1440

    آپ والد مرحوم کی قبر پر مٹی نہ چڑھائیں ، ایسے ہی رہنے دیں۔ آپ کوئی متعین کرلیں اور وہیں جاکر فاتحہ پڑھ لیا کریں۔ ہر جمعہ کو جاتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند