عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 16421
ہندو
اپنے مردوں کو جلا دیتے ہیں اور ان کی راکھ کو دریا میں بہا دیتے ہیں۔ تو ایسی
صورت میں عذاب کہاں ہورہا ہوتا ہے؟ (۲)اسی طرح فرعون مصر کی لاش مصر میں
پڑی ہے۔ تو اس کو عذاب کہاں پر ہورہا ہے؟
ہندو
اپنے مردوں کو جلا دیتے ہیں اور ان کی راکھ کو دریا میں بہا دیتے ہیں۔ تو ایسی
صورت میں عذاب کہاں ہورہا ہوتا ہے؟ (۲)اسی طرح فرعون مصر کی لاش مصر میں
پڑی ہے۔ تو اس کو عذاب کہاں پر ہورہا ہے؟
جواب نمبر: 16421
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب):1679=1522-11/1430
مرنے کے بعد عالم برزخ شروع ہوجاتا ہے۔ اور عالم برزخ کے حالات اللہ نے ہم انسانوں سے چھپا رکھے ہیں۔ مرنے کے بعد ہی عذاب وثواب کے حالات اس پر گذرنے لگتے ہیں، خواہ مردہ کو جلاکر خاک کردیا جائے، یا شیرو اژدہا کے منھ میں چلا جائے یا جل کر کوئلہ ہوجائے یا پانی میں غرق ہوجائے یا لاش صحیح وسالم ہو، ہرحال میں اللہ کو قدرت حاصل ہے عذاب دینے کی اور عذاب دیتا ہے۔ وہ انسانوں کے جسم کے تمام ذرات کو اور اس کی روح کو جانتا ہے وہ انھیں یکجا کرکے عذاب دیتا ہے، جس کا حال ہم انسانوں اور جنات سے مخفی کر رکھا ہے، اس لیے اس کی کیفیت کی ٹوہ میں نہ پڑیں۔ عالم برزخ کے جس قدر حالات نبی نے بتائے ہیں ہم اتنا ہی جانتے ہیں، اس کے علاوہ ہم اپنی عقل سے کچھ نہیں بتاسکتے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند