• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 161934

    عنوان: تدفین کے بعد ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا

    سوال: قبرستان میں میت کی تدفین کے بعد دعا کرتے وقت ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنی چاہئے یا بغیر ہاتھ اوپر اٹھائے؟ کیونکہ دعا تو اللہ سے ہی مانگی جاتی ہے۔ ابھی چند سالوں سے یہ ہاتھ اٹھاکر دعا مانگنے پر لوگ اعتراض کرتے ہیں۔ مہربانی کرکے قرآن و حدیث کی روشنی میں صحیح راہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 161934

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1019-901/D=9/1439

    اللہ تعالی سے دعا ہاتھ اٹھاکر مانگی جاتی ہے قبرستان میں ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے البتہ میت کی طرف پشت کرکے چہرہ قبلہ کی طرف کرے تاکہ صاحب قبر سے مانگنے کا ابہام نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند