• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 161509

    عنوان: پیدائشی دماغی معذور کے جنازے میں کونسی دعا پڑھی جائے

    سوال: جو شخص پیدائشی دماغی معذور ہو اور وہ بالغ ہو کر مرے تو کیا اس کی جنازہ کی نماز پچہ کی پڑھائی جائے گی؟

    جواب نمبر: 161509

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:919-796/D=9/1439

    میت اگر پیدائشی مجنون ہے تو اس کی نماز جنازہ میں بالغ مردوں والی دعا اللہم اغْفِر لِحَیِّنا الخ نہیں پڑھیں گے بلکہ بچوں والی دعا اللہم اجعلہ فرطًا الخ پڑھیں گے قال في المراقي ولا یستغفر لمجنون وصبي إذ لا ذنب لہما ویقول في الدعا الہم اجعلہ فرطًا الخ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند