• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 160539

    عنوان: موت کے بعد میت کا چہرہ کس طرف رخ کرکے رکھنا چاہئے ؟

    سوال: موت کے فوراً بعد جنازہ سے قبل میت کا چہرہ کس طرف رخ کرکے رکھنا چاہئے ۔ آسمان کی طرف یا قبلہ کی جانب کسی ایک کروٹ پر لٹایا جائے یا چت لٹایا جائے یا جو بھی شکل ہو برائے مہربانی مدلل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 160539

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:791-709/D=8/1439

    قریب الموت انسان کو داہنی کروٹ لٹانا مسنون ہے، جب کہ مریض کو تکلیف نہ ہو ورنہ اس کے حال پر چھوڑدینا چاہیے، اور چت لٹانے کی صورت میں پاوٴں قبلہ کی طرف ہوں اور سر کو کسی قدر اونچا کردینا چاہیے یہ صورت بھی جائز ہے، اور اگر موت سے پہلے ایسا نہ کرسکیں تو موت کے بعد صرف پہلے طریقے کے مطابق کردیں، یعنی شمال جنوب لٹاکر داہنی کروٹ کردیں۔

    یسن توجیہ المحتضر أی من قرب من الموت علی یمینہ لأنہ السنة وجاز الاستلقاء علی ظہرہ لأنہ أیسر لمعالجتہ و لکن ترفع رأسہ قلیلا لیصیر وجہہ إلی القبلة دون السماء ․ (حاشیة الطحطاوي: ۵۵۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند