• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 159432

    عنوان: حاملہ کے انتقال کے بعد بچہ نکالا گیا تو کفن دفن کا کیا حکم ہے؟

    سوال: کسی حاملہ عورت کا انتقال ہوجائے اور اس کا پوسٹ مارٹم کرکے اس کا بچہ نکل دیا جائے اس صورت میں ماں اور بچے کو دفن کرنے کا کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 159432

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:649-565/D=7/1439

    آپریشن سے بچہ نکالنے کی صورت میں اگر بچہ زندہ نکلنے کے بعد مرگیا تو سب بچوں کی طرح اس کا نام رکھا جائے غسل وکفن دیا جائے اور جنازہ پڑھ کر دفن کیا جائے، اور اگر حمل میں جان ہی نہ پڑی ہو یا جان پڑگئی لیکن باہر نکالنے سے پہلے وہ مرگیا تو اس کا حکم مردہ بچہ کا ہے یعنی اس کا نام رکھا جائے اور غسل بھی دیا جائے لیکن باقاعدہ کفن نہ دیا جائے بلکہ یونہی ایک کپڑے میں لپیٹ دیا جائے اور جنازہ کی نماز بھی نہ پڑھی جائے بلکہ بغیر نماز پڑھے یونہی دفن کردیا جائے۔ (الرد مع الرد: ۳/۱۲۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند