عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 155781
جواب نمبر: 15578101-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:122-95/D=3/1439
میت (مرد) کو غسل دینے کا مفصل طریقہ ”احکامِ میت“ موٴلفہ ڈاکٹر عبدالحی صاحب رحمہ اللہ لکھا ہے اسے حاصل کرکے اچھی طرح سمجھ لیں۔
بہشتی زیور حصہ دوم کے آخر میں بھی لکھا ہوا ہے۔
عورت اور مرد کے غسل میں کوئی فرق نہیں ہے۔ صرف نہلانے والوں کے اعتبار سے فرق ہوگا یعنی مرد کو مرد ہی غسل دیں اور عورت کو عورتیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
عورتوں کا قبرستان جانا کیوں منع ہے؟ مزارات پر عورت کیا جاسکتی ہے؟ اگر نہیں کیوں؟
22948 مناظرمیں طالب علم ہوں، میں تین دن کے لیے جماعت میں گیاتھا۔ مجھے اپنے کیرئیر کے سلسلے میں ایک مسئلہ درپیش ہے۔ میری کوئی ملازمت نہیں ہے، اور نہ ہی ملازمت کرنے میں میری کوئی دلچسپی ہے، میں دین سیکھنا چاہتاہوں اور حافظ ہونا چاہتا ہوں۔ میرے ساتھ حالات یہ ہیں کہ میں کبھی پانچوں اوقات کی نماز پڑھتا ہوں اور کبھی قضا کرتا ہوں، اور اس پر پابندی سے عمل ہورہا ہے۔ میری داڑھی تھی ، میں نے اسے کٹوادی تھی ، لیکن پھر سے داڑھی رکھ رہا ہوں۔ میرے والدین چاہتے ہیں کہ میں ملازمت کروں یا مزید تعلیم حاصل کروں؟ مگر ان چیزوں میں میری دلچسپی بہت کم ہے بلکہ دنیاوی معاملات میں مجھے دلچسپی ہی نہیں ہے۔ میں بہت زیاد ہ پریشان ہوں حتی کہ صحیح سے مسئلہ نہیں لکھ پارہا ہوں۔ سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنی موت کے لیے اللہ سے دعامانگ سکتاہوں؟
2140 مناظرکیا دوبارہ نماز جنازہ ادا نہیں ہوسکتی؟
8065 مناظرغیر موجود اولیا کا دوبارہ نماز جنازہ پڑھنا
8044 مناظرہماری
والدہ کا انتقال چار دن پہلے ہوا ہے اورہماری برادری میں جمعرات اور چالیس دن کی
رسمیں بہت ہی زور وشور سے بنائی جاتی ہیں جس میں لگ بھگ دو ہزار لوگوں کا کھانا
ہوتا ہے چاہے وہ قرض لے کر کریں۔ برادری میں ہم لوگ یہ عہدہ رکھتے ہیں کہ ان رسموں
کو بند کرسکتے ہیں لیکن اس کام میں میرے بھائی میرا ساتھ نہیں دے رہے ہیں جب کہ وہ
شریعت اچھی طرح سمجھتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ والدہ وصیت کرگئی تھیں کہ میرا کام
اچھے سے کرنا۔ اگر میں یہ کام نہیں کرتا ہوں تو کیا میں اپنی والدہ کا گنہ گار ہو
جاؤں گا؟ اور ان حالات میں مجھے اپنی والدہ کی مغفرت اور ان کے ایصال ِ ثواب کے لیے
کیا کرنا چاہیے؟ اور شریعت کے حساب سے انتقال کے بعد کیا عمل ہونا چاہیے کہ مرحوم
کو ایصال ثواب ہو؟ اور جو بھائی یہ رسمیں کرنے کے لیے مجھ پر زور ڈال رہے ہیں ان
کے لیے شریعت کیا کہتی ہے؟