عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 152924
جواب نمبر: 152924
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1215-1213/sn=12/1438
کسی کی وفات پر اس کی خبر مباح طریقے پر ”ایس ایم ایس“، اخبار یا کسی دیگر ذریعے سے لوگوں تک پہنچانا نیز نمازِ جنازہ کے وقت کا اعلان شرعاً جائز ہے، منع نہیں ہے؛ کیونکہ اعلان کی صورت میں کثیر تعداد میں لوگ نمازِ جنازہ میں شرکت کرسکیں گے اور نمازِ جنازہ میں کثرتِ تعداد شرعاً مطلوب وپسندیدہ ہے، ایک حدیث میں ہے کہ اگر کسی کے انتقال پر تین صفیں اس کی نمازِ جنازہ پڑھیں تو اللہ اس کی مغفرت فرمادیتا ہے۔ ما من مسلم یموت فیصلي علیہ ثلاثة صفوف من المسلمین إلا أوجَبَ (مشکاة عن أپی داود، ص: ۱۴۷) نیز اعلان میں یہ فائدہ بھی ہے کہ اگر کسی کا کوئی حق میت کے ذمہ ہے تو ورثاء سے اس کا ذکر کرسکتا ہے، اسی طرح اگر میت کا کوئی حق دوسرے کے ذمے ہے تو وہ حق ورثاء کے حوالہ کرسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند