• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 152571

    عنوان: شہید فوجی جوان کو سلامی دینے کی شرعی حیثیت؟

    سوال: سوال یہ پوچھنا تھا کہ جب مسلمان فوجی جواں شہید ہو جاتا ہے تو اس کو سلامی دی جاتی ہے ، شرعی اعتبار سے یہ عمل کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 152571

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 983-939/sd=10/1438

    شہید کو سلامی دینا رسم محض ہے ، جس کا شریعت سے کوئی ثبوت نہیں ہے ،تاہم اگر سلامی دینے میں کسی خلاف شرع امر کا ارتکاب لازم نہ آئے ، تو ملکی رسم کے تحت اس کی گنجائش ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند