• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 14463

    عنوان:

    کیا ہم کسی بھی مرنے والے کے لیے قرآن پڑھ کر بخش سکتے ہیں، اگرہاں، تو اس کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ (۲)قبروں کی زیارت کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے،اور کسی بھی قبر پر جائیں تو ہم کو وہاں کیا پڑھنا چاہیے؟

    سوال:

    کیا ہم کسی بھی مرنے والے کے لیے قرآن پڑھ کر بخش سکتے ہیں، اگرہاں، تو اس کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ (۲)قبروں کی زیارت کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے،اور کسی بھی قبر پر جائیں تو ہم کو وہاں کیا پڑھنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 14463

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1192=1132/ب

     

    (۱) مسلمان شخص کو قرآن کریم پڑھ کر بخش سکتے ہیں، کافر کے لیے ایصال ثواب جائز نہیں، اس کا طریقہ یہ ہے کہ قرآن مجید ختم کرکے یا سورہٴ فاتحہ، سورہٴ اخلاص، سوئہ یٰس،سورہٴ ملک، سورئہ تکاثر،ٹ سورئہ ہود وغیرہ جو یاد ہوں اور جن میں سہولت ہو اور درود ونوافل جو ہوسکیں اسی طرح مالی خیرات وصدقات نماز روزہ کا فدیہ اپنی ہمت اور ذوق وشوق کے مطابق کرکے ثواب بخشنا چاہیے، یہ کہتے ہوئے کہ یا اللہ! ہم نے جو کچھ پڑھا ہے اس کا ثواب تو فلاں آدمیکو پہنچادے، ہکذا في الشامي۔

    (۲) زیارت قبول کے چند آداب درج ذیل ہیں:

    ۱- میت کے پاوٴں کی جانب سے زیارت کے لیے آنا چاہیے، سرکی جانب سے نہ آنا چاہیے۔

    ۲- جب قبرستان میں پہنچے تو السلام علیکم یا أہل القبور یغفر اللہ لنا ولکم أنتم سلفنا ونحن بالأثر کہے۔

    ۳- اگر کوئی دعا پڑھیں تو کھڑے ہوکر پڑھیں۔

    ۴- قبر کے پاس مذکورہ بالا سورتیں جو نمبر ایک میں درج ہیں، اس کو پڑھ کر اس کا ثواب میت کو پہنچادیں۔ ہکذا في الشامي۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند