• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 14350

    عنوان:

    میں چند ماہ سے پریشان ہوں۔ مجھے ہر وقت موت یاد آتی ہے۔ اس طرح کہ کوئی بھی کام کروں تو خیال آتا ہے کہ یہ میرا آخری کام ہے، اور کبھی اس طرح کہ اگر یہ کام کریں تو موت آجائے گی یا نہ کروں تو موت آجائے گی جس سے کبھی کبھی میرا نقصان بھی ہوجاتا ہے او رانھیں خیالات کی وجہ سے میری کئی سنتیں چھوٹ جاتی ہیں۔ اور رات کو سوتے وقت بہت ڈر ہوتا ہے کہ یہی میری آخری رات ہوگی۔ اورایک مرتبہ یہ خیال آگیا کہ رات کو سوتے وقت سورہ ملک جس دن پڑھوگے اس دن موت آئے گی۔ اس خیال سے تقریباً میرا یہ سورت پڑھنا چھوٹ گیا۔ ایسے ہی کئی اور خیالات کی وجہ سے کئی احکام چھوٹ رہے ہیں اب میں کیا کروں؟ اور انھیں خیالات سے ڈر کر یعنی موت سے ڈر کر میں نوافل کا بھی اہتمام بلا ناغہ کرتی ہوں الحمد للہ۔ تو کیا اس کا اجر مجھے ملے گا؟ برائے کرم میری رہبری فرماویں ، میں بہت پریشان ہوں۔ موت سے ڈرنا اور لمبی عمر کی دعا کرنا کیسا ہے؟ میں عالمہ بن کر مرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے گھرمیں والدین کی اجازت نہیں ہے۔ ہر سوال کا واضح اور مفصل جواب دیں تو ممنون رہوں گی۔اللہ جزا دے اور ہم تمام کو عمل کی توفیق دے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14350

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1111=1111/م

    موت کا استحضار مطلوب ومحمود ہے، اور آپ کو بلا استحضار یہ چیز (موت کی یاد) حاصل ہے، یہ تو اچھی بات ہے، اس سے گھبرانے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، موت سے ڈر کر نوافل کا اہتمام بلاناغہ کرتی رہیں یہ بھی قابل تعریف امر ہے اور اس پر ان شاء اللہ اجر ملے گا، البتہ موت کا ایسا ڈر خیالوں میں بسالینا کہ اس کی وجہ سے معمولات اور احکام چھوٹنے لگیں یہ ٹھیک نہیں، موت اپنے وقت پر آتی ہے، لمبی عمر کی دعا کی جاسکتی ہے، بہشتی زیور، فضائل اعمال وغیرہ کتب کا مطالعہ رکھئے اور تا موت احکام شریعت پر عمل کرتے رہیے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو عالمہ بناکر اٹھائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند