• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 13450

    عنوان:

    پاکستان میں ہر سال محرم کے مہینہ میں مسلمان اپنے گھر والوں کی قبروں پر گارا سے پلاسٹر کرتے ہیں۔ اس بات پر بحث جاری ہے کہ آیا یہ فرض ہے یا سنت (موٴکدہ یا غیر موٴکدہ) یا یہ کہ گھر والوں کی قبروں کو گارا سے پلاسٹر کرنا بالکل ضروری نہیں ہے۔ امریکہ میں کوئی بھی شخص اپنے گھر والوں کی قبروں پر گارا سے پلاسٹر نہیں کرتا ہے جیسا کہ پاکستان میں کرتے ہیں۔برائے کرم قرآن اورحدیث سے واضح فرماویں اور اس مسئلہ کو حل کرنے میں ہماری رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13450

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1296=1019/ھ

    گارے وغیرہ کا پلاسٹر قبروں پر کرنا ممنوع و گناہ ہے، حدیث شریف میں اس کی ممانعت وارد ہوئی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند