عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 13164
جو کوئی فوت ہوجائے اور قبر میں ہو وہ کیسے
سن سکتا ہے، سن سکتا ہے تو یہ کیسے ثابت ہے؟ اور جو درود پاک ہم پڑھتے ہیں وہ حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیا خود سنتے ہیں کسی حدیث کے حوالہ سے بتائیں؟
جو کوئی فوت ہوجائے اور قبر میں ہو وہ کیسے
سن سکتا ہے، سن سکتا ہے تو یہ کیسے ثابت ہے؟ اور جو درود پاک ہم پڑھتے ہیں وہ حضرت
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کیا خود سنتے ہیں کسی حدیث کے حوالہ سے بتائیں؟
جواب نمبر: 13164
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 864=864/م
(۱) اگر اللہ تعالیٰ مردے کو سنادیں تو اس میں کیا استبعاد ہے۔ بہرحال سماعِ موتیٰ ثابت ہے یا نہیں، اس بارے میں عہد صحابہ رضی اللہ عنہم سے اختلاف چلا آرہا ہے، ثبوت وعدم ثبوت دونوں طرح کے اقوال ہیں، اور ہردو فریق کے دلائل کتب حدیث وفقہ وکلام میں مفصل موجود ہیں، مطالعہ کرلیجیے!
(۲) جو درود وسلام روضہٴ اقدس (قبر اطہر) کے پاس پڑھا جاتا ہے اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود سنتے ہیں اور جو درود دور دراز مقام سے بھیجا جاتا ہے، اس کو فرشتے پہنچاتے ہیں، حدیث میں ہے: من صلی علي عند قبري سمعتہ ومن صلی نائیًا أبلغتہ․
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند