• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 13076

    عنوان:

    میرے لڑکے کا رشتہ داروں سے کچھ جھگڑا کے بعد ایکسیڈنٹ میں انتقال ہوگیا۔ کیا بدعا اور لعنت سے موت واقع ہوتی ہے؟ کیا کالے جادو یا برے جنات سے موت واقع ہوتی ہے؟ کیا کسی تعویذ سے موت واقع ہوتی ہے؟ مجھے بتائیں کہ میں مزید نقصان کو ختم کرنے کے لیے کون سا ذکر کروں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13076

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1000=849/ھ

    ہرانسان کے موت کا وقت مقرر ہے اور جو چیز موت کا سبب بنے گی وہ بھی تقدیر الٰہی میں لکھی ہوئی ہے، موت کا واقعہ پیش آجانے کے بعد مذکور فی السوال چیزوں میں ا لجھنا اور وساوس میں مبتلا ہونا درست نہیں ہے، فیصلہ خداوندی سمجھ کر اسے تسلیم کرنا اور اس پر راضی رہنا مومن کی شان ہے۔

    اللہ تعالیٰ نے اشیاء میں جس طرح اچھے اثرات رکھے ہیں اسی طرح بعض چیزوں میں برے اثرات بھی رکھے ہیں، مثلاً سانپ کے اندر زہر کا اثر، مگر سب کچھ اللہ تعالیٰ کے پیدا کرنے سے ہوتا ہے۔ آپ آیت الکرسی چاروں قل سوتے وقت پڑھ کر گھر پر دم کردیا کریں، اور اگر برے اثرات زیادہ معلوم ہوں تو تلاوت قرآن کا خاص اہتمام کریں بالخصوص سورہٴ بقرہ کی تلاوت، اور حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا صاحب قدس سرہ کا ایک چھوٹا سا رسالہ ہے، منزل، اسے پڑھنے کا معمول بنالیں، جس میں آیات قرآنیہ اور ادعیہ ماثورہ ہیں، ان شاء اللہ اس کی برکت سے برے اثرات ختم ہوجائیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند