• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 12784

    عنوان:

    حضرت میرا سوال یہ ہے کہ مرنے کے بعد جو لوگ نیک ہوتے ہیں کیا ان کا جسم قبر میں سالم رہتا ہے نہیں؟ کیا یہ ان کے نیک ہونے کی نشانی ہوتی ہے؟

    سوال:

    حضرت میرا سوال یہ ہے کہ مرنے کے بعد جو لوگ نیک ہوتے ہیں کیا ان کا جسم قبر میں سالم رہتا ہے نہیں؟ کیا یہ ان کے نیک ہونے کی نشانی ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 12784

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 788=741/ب

    احادیث میں اس کی کوئی صراحت نہیں ملتی ہے۔ البتہ انبیاء شہداء کے بارے میں اس طرح کے واقعات ملتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ اپنے کسی نیک بندے کی لاش کو کسی وجہ سے محفوظ رکھے تو اس کی قدرت سے کوئی بعید بات نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند