• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 12142

    عنوان:

    کیا حضرت مولانا سید محمد انور شاہ صاحب رحمہ اللہ کی قبر اطہر پکی ہے اور اس پرکتبہ لگا ہوا ہے، اور کیا قبر پر کتبہ لگانا جائز ہے کہ نہیں؟

    سوال:

    کیا حضرت مولانا سید محمد انور شاہ صاحب رحمہ اللہ کی قبر اطہر پکی ہے اور اس پرکتبہ لگا ہوا ہے، اور کیا قبر پر کتبہ لگانا جائز ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 12142

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 647=648/م

    حضرت مولانا انور شاہ صاحب رحمة اللہ علیہ کی قبر تو کچی ہے، البتہ اس پر کتبہ لگا ہوا ہے، بوقت حاجت کتبہ لگانے کی گنجائش ہے، درمختار میں ہے: لا بأس بالکتابة إن احتیج إلیھا حتی لا یذھب الأثر ولا یمتھن

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند