• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 11845

    عنوان:

    کیا کوئی شخص ایک ہی انسان کا جنازہ ایک سے زیادہ پڑھ سکتا ہے؟

    سوال:

    کیا کوئی شخص ایک ہی انسان کا جنازہ ایک سے زیادہ پڑھ سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 11845

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 431=403/ب

     

    ایک انسان کا جنازہ ایک سے زیادہ مرتبہ پڑھنا احناف کے نزدیک مکروہ ہے، البتہ اگر پہلی نماز جنازہ میں میت کا ولی شامل نہ ہوا ہو تو وہ دوبارہ نماز جنازہ پڑھ سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند