• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 11082

    عنوان:

    میں نے دیکھا ہے کہ بہت سارے لوگ مردہ کو ثواب پہنچانے کے لیے کھانے پر کھانے سے پہلے ختم دیتے ہیں۔ میرے گھر والے بھی یہ کرتے ہیں۔ کیا یہ درست ہے؟ برائے کرم درج ذیل کے بارے میں میرے تصور کو واضح کریں: (۱)کیا [یا رسول اللہ] کہنا درست ہے؟ (۲)کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سنتے وقت انگوٹھہ کو چومنادرست ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11082

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 346=287/د

    (۱) مردہ کو ثواب پہنچانے کے لیے کھانے پر فاتحہ پڑھنے کا شریعت میں کہیں ثبوت نہیں، لہٰذا آپ کے گھر والوں کا یہ فعل درست نہیں۔

    (۲) یا رسولَ اللہ کہتے وقت اگر حضور کے حاضر و ناظر کا عقیدہ ہو تو شرک ہے، البتہ روضہٴ اقدس پر حاضر ہوکر یا رسول اللہ کہنا درست ہے، یا کبھی غلبہٴ محبت میں اتفاقاً نکل جائے تو مضائقہ نہیں۔

    (۳) حضور کا نام مبارک سن کر انگوٹھا چومنا کسی مرفوع حدیث سے ثابت نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند