• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 10972

    عنوان:

    اگر کوئی گمنام لاش کسی ایسی جگہ سے ملے کہ جس سے یہ پتہ نہ چلے کہ یہ مسلمان ہے یا کافر تو اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    اگر کوئی گمنام لاش کسی ایسی جگہ سے ملے کہ جس سے یہ پتہ نہ چلے کہ یہ مسلمان ہے یا کافر تو اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 10972

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 284=284/م

    اگر مسلمان ہونے کی علامات موجود ہیں، مثلاً مرد ہونے کی صورت میں ختنہ وغیرہ، تو اس کو مسلمان قرار دیا جائے گا، اوراس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی، اور اگر کوئی ایسی علامت نہ ہو جس سے امتیاز ہوسکے تو اگر وہ لاش مسلم علاقے میں ہو تب بھی اس کو مسلمان سمجھ کر نماز جنازہ پڑھنے کا حکم ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند