• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 10711

    عنوان:

    ایک شخص کو مردہ حالت میں پایا گیا اس کے بدن سے گوشت وغیرہ گل کر گر رہے تھے اورکیڑے لگ چکے تھے اور اس میں سے شدید بدبو بھی آرہی تھی۔ اس کے کپڑے سے اسے پہچانا گیا۔ کیا کہتے ہیں علمائے کرام اس کے بارے میں کہ اس کو غسل دیا جائے گا یا نہیں اور اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10711

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 207=43/ل

    صورت مسئولہ میں اس مردہ پر پانی بہاکر بغیر نماز پڑھے دفن کردیا جائے: ولو کان المیت متفسخًا یتعذر مسحہ کفی صب الماء علیہ (عالمگیري: ۱/۱۵۸) وفي البحر الرائق لا یصلی علیہ بعد التفسخ لأن الصلاة شرعت علی بدن المیت فإذا تفسخ لم یبق بدنہ قائمًا (البحر الرائق: ۲/۳۲۰، زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند