• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 10310

    عنوان:

    ہمارے یہاں دستور ہے کہ خاندان میں کسی کا انتقال ہو جائے تو اس کو دفنانے کے بعد اس کے گھر بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں اگر چہ اس کو ضروری نہیں سمجھا جاتا مگر یہ کہ چونکہ سب تعزیت وغیرہ کے لیے آتے ہیں اور دفنانے میں شریک ہوتے ہیں تو واپسی میں ایک دیگ منگواکر دوپہر یا رات کا کھانا اکٹھا کھا لیتے ہیں اور بس۔ کیا یہ کھانا ٹھیک ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10310

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 269=243/ ب

    جو کھانا رواجاً نہ ہو ، جو مہمان آئے ہوئے ہوں وہ اور خاندان کے لوگ جو بہ طور تعزیت آئے ہوئے ہوں، ان کے لیے کھانا منع نہیں ہے، البتہ بہ صورتِ تقریب لوگوں کا جمع ہوکر کھانا یا ناموری کے لیے کھلانا صحیح نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند