• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 10091

    عنوان:

    جب قبر میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شبیہ مبارک دکھائی جاتی ہے تو پھر قبر میں اور صاحب قبر پر عذاب کیسا؟

    سوال:

    جب قبر میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی شبیہ مبارک دکھائی جاتی ہے تو پھر قبر میں اور صاحب قبر پر عذاب کیسا؟

    جواب نمبر: 10091

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 39=39/ د

    آپ کی شکل مبارک دکھاکر قبر میں پوچھا جاتا ہے کہ یہ کون ہیں؟ اگر مومن ہوگا تو صحیح جواب دے گا اور عذاب نہیں ہوگا، لیکن اگر وہ صحیح جواب نہیں دے پاتا تو پھر یہ شبیہ مبارک ہٹالی جاتی ہے اور عذابِ قبر شروع ہوجاتا ہے، اس میں اشکال کی کوئی بات نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند