• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 9754

    عنوان:

    اگر کسی کی ہدایت کے لیے دعا مانگی جائے یعنی وہ مسلمان ہوجائے تو اس کے لیے کیا طریقہ کار ہونا چاہیے؟ اوراگر کچھ پڑھنا چاہیں کوئی خاص دعا یا کوئی وظیفہ وغیرہ تو برائے مہربانی وہ بھی بتادیں؟

    سوال:

    اگر کسی کی ہدایت کے لیے دعا مانگی جائے یعنی وہ مسلمان ہوجائے تو اس کے لیے کیا طریقہ کار ہونا چاہیے؟ اوراگر کچھ پڑھنا چاہیں کوئی خاص دعا یا کوئی وظیفہ وغیرہ تو برائے مہربانی وہ بھی بتادیں؟

    جواب نمبر: 9754

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2=3/ ھ

    روزانہ دو رکعت نفل اور بعد سلام سو مرتبہ درود شریف پڑھ کر ہدایت کی اس کے حق میں دعاء کیا کریں، محاسن اسلام کو حکمت و بصیرت کے ساتھ اس کے سامنے مسلسل پیش کیا جاتا رہے اس سلسلہ میں مقامی یا قریبی علماء صالحین متقین سے رابطہ رکھ کر باقاعدہ دعوت دین اسلام وایمان کا نظام بنایا جائے، مسلمان اپنے قول وعمل میں سچائی وفاداری اور ہدایاتِ اسلام کوملحوظ رکھیں، اخلاقِ فاضلہ کو اختیار کریں، اخلاقِ رذیلہ سے اجتناب کرتے رہیں، صلاح وفلاح، تقویٰ طہارت میں رسوخ پیدا کرلیں، ادائے حقوق کا ہر وقت لحاظ رکھیں، تو ایسے متقی مسلمانوں کی صورتیں بحق غیرمسلمین مستقلاً دعوتِ ایمان ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند