• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 6965

    عنوان:

    کیا یہ صحیح ہے کہ جماعت میں جانا بدعت ہے؟ جماعت میں جاکر مسجد میں کھانا، سونا جائز ہے؟ برائے مہربانی قرآن اور حدیث کا حوالہ دے کر بتائیں۔

    سوال:

    کیا یہ صحیح ہے کہ جماعت میں جانا بدعت ہے؟ جماعت میں جاکر مسجد میں کھانا، سونا جائز ہے؟ برائے مہربانی قرآن اور حدیث کا حوالہ دے کر بتائیں۔

    جواب نمبر: 6965

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1784=1389/ ھ

     

    (۱) صحیح یہ ہے کہ بدعت نہیں ہے۔

    (۲) جائز ہے، بخاری شریف نیز دیگر کتب حدیث وشروح حدیث فقہ وفتاویٰ میں بصراحت مذکور ہے کہ حضراتِ صحابہٴ کرام کی ایک جماعت دینی نسبت پر مسجد نبوی میں ٹھہری رہتی تھی اور مسجد میں ہی کھانا پینا سونا ہوتا تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند