• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 62505

    عنوان: آج کل تبلیغی جماعت میں خاص کر ہندوستان کی جماعتوں میں غلو کی انتہا ہے جیسے منکر جہاد ہیں ، کئی لوگ اور علمائے سے رابطہ ختم کررکھا ہے تو اس غلو کو روکنے کے لیے کوئی کتاب علمائے حق نے لکھی ہے یا نہیں؟ اگر لکھی ہے تو ان کا پی ڈی ایف لنک یہاں جواب میں بھیج دیں۔ آپ کی بیحد مہربانی ہوگی۔

    سوال: آج کل تبلیغی جماعت میں خاص کر ہندوستان کی جماعتوں میں غلو کی انتہا ہے جیسے منکر جہاد ہیں ، کئی لوگ اور علمائے سے رابطہ ختم کررکھا ہے تو اس غلو کو روکنے کے لیے کوئی کتاب علمائے حق نے لکھی ہے یا نہیں؟ اگر لکھی ہے تو ان کا پی ڈی ایف لنک یہاں جواب میں بھیج دیں۔ آپ کی بیحد مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 62505

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 115-115/Sd=3/1437-U تبلیغی جماعت ایک خالص دینی جماعت ہے، اس کا دائرہ بہت وسیع ہو چکا ہے، عوام کا ایک بڑا طبقہ اس جماعت سے جڑا ہوا ہے، جن میں سے اکثر لوگ اس جماعت سے جڑ کر اپنی اصلاح کی کوشش کرتے ہیں؛ لیکن بعض افراد ایسے بھی ہوتے ہیں، جو ناواقفیت کی وجہ سے بے اصولی کا شکار ہوجاتے ہیں، اُن کی اصلاح کے لیے مرکز نظام الدین کی طرف سے مستقل اصلاح کا نظام ہے، نظام الدین سے ہر تین ماہ میں اس کام سے جڑے ہوئے اہم ذمہ داران کو ہدایات دی جاتی ہیں، جس میں خاص طور پر دینی امور میں علمائے کرام سے استفادہ اور دین کے سارے شعبوں کی قدردانی کی تاکید کی جاتی ہے اور تبلیغی کام کو اصول کے ساتھ کرنے پر زور دیا جاتا ہے، نیز جماعت میں فضائل اعمال کتاب کی تعلیم اہتمام سے کی جاتی ہے، اس کتاب میں علم اور علماء کی عظمت، ذکر کی اہمیت اور مبلغین کے لیے تنبیہات وغیرہ کے مضامین خود موجود ہیں۔ آپ نے لکھا ہے کہ یہ جماعت منکر جہاد ہے، عملاً جہاد کے لیے تو بہت سی شرائط ہیں اور اعتقادی طور پر ہمارے علم کے مطابق یہ جماعت جہاد کی منکر نہیں ہے۔ اگر شرائط کی موجودگی میں بھی کوئی جہاد کا منکر ہے تو غلط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند