• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 62404

    عنوان: امام صاحب کا بغیر خدمت کے مسجد کا پیسہ لے کر جماعت کے لیے چار مہینے جانا کیسا ہے؟

    سوال: ہمارے یہاں ایک مسجد ہے جو کہ تبلیغی مرکز ہے ، مسجد کی کمیٹی مسجد کے اس امام کو جماعت میں وقت لگانے کی بار بار تاکید کررہی ہے ، امام صاحب اپنے گھر کے اخراجات کی وجہ سے جماعت میں وقت لگانے سے پس وپیش کررہے ہیں ، لیکن کمیٹی امام صاحب کو چار مہینے کی ایڈوانس تنخواہ دے کر جماعت میں بھیج رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ امام صاحب کا بغیر خدمت کے مسجد کا پیسہ لے کر جماعت کے لیے چار مہینے جانا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 62404

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 293-293/B=4/1437-U تبلیغ کا کام مصالح مسجد میں داخل نہیں، اس لیے مسجد کی کمیٹی کو یہ حق نہیں کہ مسجد کا پیسہ تبلیغ کے کام میں خرچ کرے اگر امام صاحب کو کمیٹی والے بھیجنا ہی چاہتے ہیں تو اپنی جیب سے پیسے دے کر بھیجیں، مسجد کا پیسہ صرف مسجد کی ضروریات ومصالح میں خرچ کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند