عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 610778
سوال : مقصدِ زندگی میں جو گشت کے فضائل میں احادیث بیان کی گئی ہے کیا ان احادیث کو فضائلِ گشت میں بیان کر سکتے ہیں ہا تو کون کون سی اور اگر نہیں تو کونسی احادیث بیان کر سکتے ہیں؟ برائے کرم بیان کیجئے۔
۲) تعارفی بات میں جو ہجرت کی بات بولتے ہیں تو کیا اس میں "ہجرت کی نقل کرتے ہوئے آئے ہیں "کیا یہ بول سکتے ہیں؟
۳) مقصدِ زندگی میں "فضائلِ گشت اور تعارفی بات اور دیگر اور باتیں"جس طریقے سے تفصیل سے بیان کی گئی ہیں اس طریقے سے کوئی معتبر کتاب ہو تو ارسال کیجئے - یا آپ ہی تفصیل سے لکھ کر دیجئے ۔ برائے کرم آپ کی مہربانی ہوگی۔
۴)اور تبلیغی جماعت والے بعض جہاد کی احادیث بیان کر تے ہیں وہ صحیح ہے؟مقصدِ زندگی میں ایسی احادیث ہے کیا ؟کون کون سی ہے؟
جواب نمبر: 610778
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 941-800/B=09/1443
(1) مقصد زندگی میں جو گشت كے فضائل میں احادیث میں بیان كی گئی ہیں بعینہ ان كے عربی الفاظ لكھ كر بھیجیں، پھر اس كے بعد ہی ان احادیث كے بارے میں كچھ لكھا جاسكتا ہے۔
(2) ہجرت ایك مخصوص معنی میں بولا جاتا ہے اس كو عرف كے مطابق اسی معنی میں بولنا چاہئے۔
(3) ہمارے پاس مقصد زندگی كتاب نہیں ہے، حافظ سعید احمد كی كتاب مقصد زندگی كے علاوہ اور كوئی كتاب ہمارے ذہن میں نہیں ہے، ارباب جماعت سے معلوم كریں۔
(4) قرائن سے جو احادیث جہاد سے متعلق خاص ہیں، انہیں تبلیغ میں نكلنے كے ساتھ جوڑنا مناسب نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند