• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 607455

    عنوان:

    کیا جماعت میں وقت لگانا ہی نجات کا واحد راستہ ہے؟

    سوال:

    سوال : آج تبلیغی جماعت کا عام مجمع بھی ایسی باتیں کرنے لگا ہے ۔ دعوت وتبلغ کے کام کے علاوہ ہر دینی کام کو کمتر اور حقیر سمجھنے لگا ہے ۔ جو عالم جماعت میں وقت نہیں لگایا اور دوسرے لائن کی کوئی محنت میں جڑا ہے اسے بھی الگ نظریے سے دیکھا جاتا ہے ۔ میں بھی دعوت کے کام سے جڑا ہوا ہوں اور جب ساتھیوں سے ایسی باتیں سننے میں آتی ہے تو انہیں سمجھاؤ تو بحث کرنے لگتے ہیں۔ کبھی کہتے ہے نجات کا واحد راستہ صرف یہی ہے ۔ ایسی حالت میں ہم کیا کریں؟

    جواب نمبر: 607455

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 422-469/B=05/1443

     تبلیغی جماعت کے لوگوں نے دعوت و تبلیغ کی محنت کو ایسے تحریکی انداز میں چلایا کہ یہ تحریک دنیا کی تمام تحریکوں میں سب سے بہتر ہوگئی۔ اب بعض لوگوں کی طرف سے اس عمل میں غلو پیدا ہوگیا اور تکبر پیدا ہوگیا کہ ہم نے جو کام کیا ہے آج تک کسی نے نہیں کیا، دوسروں کی حتی کہ علماء کرام کی خدمات کو حقارت کی نظر سے دیکھنے لگے۔ غلو اور تکبر یہ دونوں بیماریاں ایسی ہیں کہ ان کا علاج مشکل ہوتاہے۔ آپ جہاں تک ممکن ہو انھیں سمجھاتے رہیں، اس میں اجرو ثواب ملے گا اور دعوت الی الخیر کی محنت میں لگے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند