• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 607231

    عنوان:

    یہ کہنا کہ ’’ اللہ کو دین کا کام آگے بڑھانا ہوتا تو نبیوں کو بھیجتا ‘‘

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں ایک مسلمان شخص کے پاس تبلیغ والے گئے اور اس سے دین کی باتیں کرنے لگے تو اس نے ان سے کہا کہ جاؤ "اگر اللہ کو دین کا کام آگے بڑھانا ہوتا تو نبیوں کو بھیجتا" یہ الفاظ کہنے والے کے بارے میں کیا حکم ہے اس پے گناہ ہوگا یا کچھ اور حکم لگے گا۔ برائے مہرانی رہنمائی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 607231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 334-256/M=04/1443

     یہ جہالت کی بات ہے اس طرح اس شخص کو نہیں کہنا چاہئے، اسے حکمت، نرمی سے صحیح بات سمجھادی جائے اور اگر وہ بحث کرے تو خاموشی کے ساتھ مقامی کسی عالم صاحب سے بات کرادی جائے وہ اچھی طرح سمجھادیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند