• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 606642

    عنوان:

    تبلیغی جماعت کے لیے مسجد کے پیسوں کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    تبلیغی جماعت میں آنے والے ساتھیوں کا تین دن سے زیادہ مسجدمیں قیام کرنا اور مسجد کے پیسوں سے لیا جانے والا گیس سیلینڈر استعمال کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 606642

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 207-155/B=03/1443

     مسجد کا پیسہ صرف مصالح مسجد میں خرچ ہونا چاہئے، جماعت کے ساتھی مصالح مسجد میں داخل نہیں ہیں۔ امام و موٴذن مصالح مسجد میں داخل ہیں۔ سلنڈر کا استعمال جماعت والوں کو اپنے پاس سے پیسہ خرچ کرکے استعمال کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند