• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 605931

    عنوان:

    گھر میں کوئی محرم نہ ہو صرف بیوی اور بچیاں ہوں‏، ایسے شخص کا جماعت میں جانا کیسا ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ زید کے بارے میں کہ زید کے گھر میں ایک بیوی ہے ، چار بیٹیاں ہیں ، زید کو کسی دینی کام کے لیے ، مثلاً تبلیغی جماعت کے لیے جاناہے، گھر میں کوئی محرم نہیں ہے، اس حالت میں وہ گھر سے کتنی دور جاسکتا ہے جماعت کے نام پر ؟

    جواب نمبر: 605931

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1-3/B=01/1443

     صورت مسئولہ میں زید کے گھر پر اگر کوئی محرم نہیں ہے، صرف ایک بیوی اور چار بیٹیاں ہیں، تو ایسی صورت میں باپ کو ان کی نگرانی کرنی اہم ہے، لہٰذا بہتر یہ ہے کہ فتنہ کے ماحول میں انھیں تنہا چھوڑ کر جماعت میں نہ جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند