• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 605790

    عنوان:

    کیا تبلیغ پہلے اپنے گھروالوں کو کرنی چاہیے؟

    سوال:

    حضرت میرا سوال یہ ہے کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ تبلیغ پہلے اپنے اوپر پھر اپنے اولادوں پر کرنا چاہیے اور اس کے بعد کسی کے اوپر کرنا چاہیے آور فرماتے ہیں کہ یہ حدیث ہے قرآن حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 605790

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1282-933/B=01/1443

     قرآنی آیت وَاَنْذِرْ عَشِیْرَتَکَ الْاَقْرَبِیْنَ سے یہی پتہ چلتا ہے کہ پہلے اپنے گھر والوں کو تبلیغ کرنی چاہئے، پھر دوسروں کو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند