• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 604589

    عنوان:

    مساجد میں ویڈیو بیانات ریکارڈ کرکے نشر کرنا

    سوال:

    محترم مفتی صاحب زیدمجدہم دارالافتاء دارالعلوم دیوبند، شوشل میڈیا کے موجودہ دور میں مسلمانوں کی بڑی تعداد اس میں موجود غلط مواد کے ذریعہ گمراہی کا شکار ہورہی ہے ، ایسے میں اس کے دفاع کی نیت سے صالح اور پاکیزہ مواد نشر کرکے روک لگانے کی کوشش کتنا ضروری ہے ؟ کیا مساجد میں ہونے والے جمعہ کے خطبات، مجالس تفسیر قرآن کریم و دیگر اصلاحی مواعظ کی ویڈیو ریکارڈنگ کر کے بعد میں شوشول میڈیا کے ذریعہ نشر کرنے کی شرعا گنجائش ہے ؟ جبکہ مسجد کے میناروں والے ساؤنڈ پر روک لگانے کی کوشش ہورہی ہے ، حالانکہ اس کے ذریعہ مسجد کے قریب موجودمکانات کی مستورات فائدہ اٹھایا کرتی تھیں۔ جس پر اب روک لگ رہی ہے ۔ کیا مساجد میں ہونے والے خطبات کی ویڈیو ریکارڈ کرکے نشر کرنے کی گنجائش ہے ؟ برائے مہربانی مدلل جواب مرحمت فرماکر ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 604589

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:783-551/sd=10/1442

     خطبات وغیرہ کی ویڈیو رکارڈنگ نشر کرنا تصویر کشی کی وجہ سے درست نہیں ہے؛ البتہ آڈیو رکارڈنگ نشر کرسکتے ہیں، اس وقت الحمد للہ بہت سے اہل اللہ اور مشائخ کے آڈیو بیانات اور خطبات نشر ہورہے ہیں، جن سے فائدہ پہنچ رہا ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند